23 جولائی 2014 - 15:50
عراق: صوبہ بابل میں سعودی منصوعات سے بائیکاٹ

عراق کے صوبہ بابل کی صوبائی کونسل نے سعودی کمپنیوں کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو روکتے ہوئے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ بابل کی صوبائی کونسل نے سعودی کمپنیوں کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کو روکتے ہوئے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیاہے۔ سوموریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی کونسل کے رکن  اسعد مسلماوی نے عراق میں سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردگروہوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل نے سعودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبہ بابل کے بازاروں میں سعودی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید وفروخت نہيں ہونے دیں گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲